Episodios

  • ملتِ ابراہیمی کی خصوصیات کی اَساس پر رسول اللہ ﷺ کی بعثت کے اَساسی اُمور کی اہمیت اور آج کی استحصالی ذہنیت | 18-04-2025
    Apr 28 2025
    ملتِ ابراہیمی کی خصوصیات کی اَساس پر رسول اللہ ﷺ کی بعثت کے اَساسی اُمور کی اہمیت اور آج کی استحصالی ذہنیتخُطبۂ جمعۃ المبارکحضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوریبتاریخ: 26؍ شوّال المکرّم 1446ھ / 25؍ اپریل 2025ءبمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہورخطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی وحدیثِ نبوی ﷺ:آیات قرآنی: إِنَّ إِبْرَاهِيمَ كَانَ أُمَّةً قَانِتًا لِلّٰهِ حَنِيفًا وَلَمْ يَكُ مِنَ الْمُشْرِكِينَo شَاكِرًا لِأَنْعُمِهِ اجْتَبَاهُ وَهَدَاهُ إِلىٰ صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍo وَآتَيْنَاهُ فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَإِنَّهُ فِي الْآخِرَةِ لَمِنَ الصَّالِحِينَo ثُمَّ أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ أَنِ اتَّبِعْ مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَo (16 – النحل: 120 تا 123)ترجمہ: ”بے شک ابراہیم ایک پوری امت تھا، اللہ کا فرماں بردار، تمام راہوں سے ہٹا ہوا اور مشرکوں میں سے نہ تھا۔ اس کی نعمتوں کا شکر کرنے والا، اسے اللہ نے چن لیا اور اسے سیدھی راہ پر چلایا۔ اور ہم نے اسے دنیا میں بھی خوبی دی تھی اور وہ آخرت میں بھی اچھے لوگوں میں ہو گا۔ پھر ہم نے تیرے پاس وحی بھیجی کہ تمام راہوں سے ہٹنے والے ابراہیم کے دین پر چل اور وہ مشرکوں میں سے نہ تھا“۔حدیثِ نبوی ﷺ:قيلَ لرسولِ اللهِ ﷺ: أيُّ الأديانِ أحبُّ إلى اللهِ؟ قال: ”الحَنِيفِيَّةُ السَّمْحَةُ“۔ (مسند احمد، حدیث: 2107، والبخاري في الأدب المفرد برقم: 287)ترجمہ: رسول اللہ ﷺ سے پوچھا گیا کہ کون سا دین الله تعالیٰ کے نزدیک سب سے پسندیدہ ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نرمی اور سہولت آمیز حنیفی دین“۔ ۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے انتخاب کے تناظر میں امت اور امتی کا فرق اورجامع مفہوم✔️ ’’قَانِتًا لِلّٰہِ حَنِیفًا ‘‘؛ حنیف (یکسو) انسان کی خصوصیات اور حضرت ابرہیم علیہ السلام کا مقام✔️ قانتا کے تناظر میں مشرکین مکہ کا رویہ اور شرک کا نتیجہ ذہنی انتشار ہے✔️ کسی بھی پروفیشن میں فکرو عمل میں ذہنی یکسوئی کی ضرورت و اہمیت✔️ انسان کی تین خصوصیات: 1۔ فکر کے اعتبار سے حنیف ہو، 2۔ جسم کے اعتبار سے قانت ہو 3۔ اور قلباً امام ہو✔️ حضرت ابراہیم علیہ السلام میں شکر گزاری کے اظہار کے قابل اظہار نمونے✔️ حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کی اولاد اور سلسلے کی حکمرانی ’’حسنۃٌ فی الدنیا‘‘ کا نمونہ✔️ دنیا میں کامیابی کے لیے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی ملت اور طرز حکمرانی قابلِ اتباع ہے✔️ آں حضرت ﷺ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے طرز پر ائمہ حکومت پیدا کیے✔️ ملتِ حنیفی کے اصول پر آں حضرت ﷺ نے مکے کے نظام کو توڑ دیا✔️ آں حضرت ﷺ کی بعثت کے تین امور قانون کی تعلیم، تزکیہ قلب اور سیاسی نظام کا قیام✔️ دین کے نام پر قائم نام نہاد مذہبی جماعتوں کی فاسد ذہنیت اور اس کے تباہ کن اثرات و نتائج✔️ قانتاً کے درست تناظر میں پاکستانی نظام اور اس کے اداروں کی صورت حال✔️ آں حضرت ﷺ کی زبان مبارک سے حقیقی دین کی ڈیفینیشن اور اثرات و نتائج✔️ حقیقی دین اور دین حنیف کی درست اور جامع ڈیفینیشن امام شاہ ولی اللہ دہلوی کی نظر میں✔️ نظام کی بنیاد تین چیزوں پر ہے: 1۔ انسانی طبعی تقاضے2۔ تعظیم شعائر اللہ 3۔ انسانیت کے ثابت شدہ تجربات✔️ دین اسلام کی تعلیمات میں انسانی طبعی تقاضوں کا...
    Más Menos
    1 h y 40 m
  • دینِ اسلام کے غلبے کی حکمتِ عملی حضرت یوسف علیہ السلام کی پرعزم جدوجہد کے تناظر میں | 18-04-2025
    Apr 27 2025
    دینِ اسلام کے غلبے کی حکمتِ عملی
    حضرت یوسف علیہ السلام کی پرعزم جدوجہد کے تناظر میں
    خُطبۂ جمعۃ المبارک
    حضرت مولانا مفتی محمد مختار حسن
    بتاریخ: 19؍ شوّال المکرّم 1446ھ / 18؍ اپریل 2025ء
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute
    منجانب: رحیمیہ میڈیا


    Más Menos
    51 m
  • دین کے جامع تصور کے تناظر میں دینی اور سماجی تقاضوں سے منحرف مذہبی کردار کا جائزہ | 18-04-2025
    Apr 23 2025
    دین کے جامع تصور کے تناظر میں
    دینی اور سماجی تقاضوں سے منحرف مذہبی کردار کا جائزہ
    خُطبۂ جمعۃ المبارک
    حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی سعید الرحمٰن
    حفظه الله
    بتاریخ: 19؍ شوال المکرم 1446ھ / 18؍ اپریل 2025ء
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) ملتان کیمپس
    خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی
    لَوْلَا يَنْـهَاهُـمُ الرَّبَّانِيُّوْنَ وَالْاَحْبَارُ عَنْ قَوْلِـهِـمُ الْاِثْـمَ وَاَكْلِهِـمُ السُّحْتَ ۚ لَبِئْسَ مَا كَانُـوْا يَصْنَعُوْنَ (5 - المائدہ:63)
    ترجمہ: ”ان کے مشائخ اور علماء گناہ کی بات کہنے اور حرام مال کھانے سے انہیں کیوں نہیں منع کرتے، البتہ بری ہے وہ چیز جو وہ کرتے ہیں“
    ۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
    ✔️ تکمیلِ وحی اور حفاظتِ دین میں حضرت ابوبکر صدیقؓ کا کردار
    ✔️ ختمِ نبوت اور بطور نمائندۂ نبوت‘ صحابہ کرامؓ کا جامع کردار (حدیث کی روشنی میں)
    ✔️ دین کے شعبے (طریقت، شریعت، سیاست) اورحفاظتِ دین میں اُمت کا اجتماعی کردار
    ✔️ دین کے جامع تصور پر عملی نظام
    ✔️ دینی شعبوں میں نظری وحدت اور عملی تقسیم کا جائزہ
    ✔️ قوموں کے زوال کے اسباب
    ✔️ علماء و مشائخ کی کاراگری اور سماجی ذمہ داریوں سے انحراف کا کردار
    ✔️ علماء و مشائخ کا ذمہ دارانہ سماجی کردار
    ✔️ معاشرے کے ناسور؛ علما و مشائخِ سوء
    ✔️ جرائم کے ارتکاب کا اجتماعی نظام
    ✔️ علمائے حق کی پہچان اور سماجی کردار
    ✔️ دین کے جامع تصور کو اپنانے کی ضرورت اور ہماری سماجی ذمہ داری
    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute
    منجانب: رحیمیہ میڈیا
    Más Menos
    1 h y 3 m
  • فتن و انذار کے شعور کی روشنی میں بعثتِ انبیاؑ کے مقاصد اور علمائے حق کی جدوجہد کا جائزہ | 18-04-2025
    Apr 23 2025
    فتن و انذار کے شعور کی روشنی میںبعثتِ انبیاؑ کے مقاصد اور علمائے حق کی جدوجہد کا جائزہخُطبۂ جمعۃ المبارکحضرت مولانا مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوریبتاریخ: 19؍ شوّال المکرّم 1446ھ / 18؍ اپریل 2025ءبمقام ادارہ: رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہورخطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی وحدیثِ نبوی ﷺ: آیاتِ قرآنی: 1۔ إِنَّا أَرْسَلْنَا نُوحًا إِلَى قَوْمِهِ أَنْ أَنْذِرْ قَوْمَكَ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ۔ (71 – نوح: 1)ترجمہ: ”ہم نے بھیجا نوح کو اس کی قوم کی طرف، کہ ڈرا اپنی قوم کو اس سے پہلے کہ پہنچے ان پر عذاب دردناک“۔ 2۔ وَقُلْ إِنِّي أَنَا النَّذِيرُ الْمُبِينُ۔ (15 – الحجر: 89)ترجمہ: ”اور کہہ ! کہ میں وہی ہوں ڈرانے والا کھول کر“۔ حدیثِ نبوی ﷺ: يَا قَوْمِ، إِنِّي رَأَيْتُ الْجَيْشَ بِعَيْنَيَّ، وَإِنِّي أَنَا النَّذِيرُ الْعُرْيَانُ، فَالنَّجَاءَ۔ (صحیح بخاری، حدیث: 7283)ترجمہ: ”اے قوم! میں نے ایک لشکر اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے اور میں واضح طور پر تم کو ڈرانے والا ہوں، پس بچاؤ کی صورت کرو!“ ۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ علمِ تشریعِ انسانی اور بعثتِ انبیا علیہم السلام کا مقصد‘ دنیا وآخرت کی کامیابی اور بقا کا راستہ✔️ انسانیت کا شرف اور امتیاز‘ اس کی اعمال و اَخلاق میں میانہ روی اور اعتدال ہے✔️ انسانیت میں شہوات کے غلبے اور بے اعتدالیوں کا انجام اور اس کے اثرات و نتائج ✔️ انسانیت کی ترقی کے لیے انبیا علیہم السلام پر علوم کا نزول✔️ حضرت نوح علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے دو علوم؛ علم الفتن والانذار عطا کیے گئے✔️ فتنہ (آزمائش) کی مختلف شکلوں اور درجات کے اعتبار سے شیطان کا وجود✔️ طہارت، سماحت، وقار اور عدالت کے خُلْق کا درست مفہوم اور اس کو اپنانے کے اثرات و نتائج ✔️ علوم کے منفی استعمال پر عذابِ الٰہی اور اس کا دردناک اور تکلیف دہ انجام اور اثرات✔️ علم الفتن والانذار کے منفی و مثبت استعمالات اور اثرات و نتائج ✔️ علم الفتن والانذارکی بنیادی ساخت اور انبیا علیہم السلام کے اقدامات✔️ علم الفتن والانذارکی تکمیل حضور ﷺ پر ہوئی، نیز ممکنہ فتن کی نشان دہی✔️ شریعت، طریقت اور سیاست کو لاحق فتنوں کی سرکوبی کے لیے نبی اکرمؐ کا جامع فکر و عمل✔️ خاتم و فاتح کی تشریح (حدیث کی روشنی میں) نیز وِلایتِ نبوت کے لیے تین شعبوں کی مہارت لازمی و ضروری✔️ خلفائے راشدینؓ، تابعینؒ، صوفیائے کرام اور علمائے ربانیین کے فتنوں کے خلاف اقدامات✔️ امامِ اکبر محی الدین ابن عربیؒ اگلے دور کے فاتح اور تجدیدِ دین کے لیے کردار✔️ حضرت مجدد الفِ ثانیؒ، شاہ صاحبؒ اور ولی اللّٰہی جماعت کا اگلے دور میں علم الفتن والانذار کی اساس پر درپیش فتنوں کا مقابلہ✔️ دارالعلوم دیوبند کا قیام اور اگلے دور کے فاتحین اور مجددین کا فتنوں کا مقابلہ کرنے کے لیے نئی حکمتِ عملی اختیار کرنا ✔️ مجدد العصر حضرت شاہ سعید احمد رائے پوریؒ کا علم الفتن والانذار کی اساس پر کردار اور دور کے شعوری تقاضےبروقت مطلع ہونے کے لیے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لیے بل ( 🔔 ) آئی ایکون کو دباد۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-instituteمنجانب: رحیمیہ میڈیا
    Más Menos
    1 h y 46 m
  • دین اسلام کے جامع تصور کے تناظر میں برصغیر میں سامراج کی مذہبی مداخلت کا جائزہ | 14-02-2025
    Apr 16 2025
    دین اسلام کے جامع تصور کے تناظر میں
    برصغیر میں سامراج کی مذہبی مداخلت کا جائزہ
    خُطبۂ جمعۃ المبارک
    حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی سعید الرحمٰن
    حفظه الله
    بتاریخ: 14؍ شعبان المعظّم 1446ھ / 14؍ فروری 2025ء
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) ملتان کیمپس
    خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی
    یٰاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا ادۡخُلُوۡا فِی السِّلۡمِ کَآفَّۃً، وَ لَا تَتَّبِعُوۡا خُطُوٰتِ الشَّیۡطٰنِ اِنَّہٗ لَکُمۡ عَدُوٌّ مُّبِیۡنٌ۔
    (-2 البقرۃ۔208)
    ترجمہ: ’’اے ایمان والو ! اسلام میں سارے کے سارے داخل ہو جاؤ، اور شیطان کے قدموں کی پیروی نہ کرو، کیوں کہ وہ تمہارا صریح دشمن ہے۔‘‘
    ۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
    ✔️ سابقہ اُمتوں کا اپنے پیغمبروں کے ساتھ رویہ
    ✔️ کل دین کا تصور اور شیطان کے حربے
    ✔️ برطانوی استعمار کی دوہری مذہبی حکمتِ عملی
    ✔️ آلۂ کار مذاہب کی نشوونما کے مقاصد
    ✔️ اولی الامر کا غلط تصور؛ قرآن کی معنوی تحریف
    ✔️ حریت پسند تصورات کی مزاحمت
    ✔️ قادیانیت کے فروغ کے مقاصد اور استعماری حکمتِ عملی
    ✔️ کل دین کے تناظر میں فرقہ وارانہ تصور کا جائزہ
    ✔️ مذہبی اداروں کی شناخت کا تجزیہ اور فرقوں کی تقسیم کا عمل
    ✔️ دین و سیاست کی تقسیم کا نظریہ اور درست لائحۂ عمل
    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute
    منجانب: رحیمیہ میڈیا
    Más Menos
    51 m
  • دینِ حق کے سیاسی اور معاشی غلبے کے لیے مکی عہدِ نبویؐ کے طرزِ تربیت کی ناگزیریت | 11-04-2025
    Apr 16 2025
    دینِ حق کے سیاسی اور معاشی غلبے کے لیے
    مکی عہدِ نبویؐ کے طرزِ تربیت کی ناگزیریت
    خُطبۂ جمعۃ المبارک
    حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
    بتاریخ: 12؍ شوّال المکرّم 1446ھ / 11؍ اپریل 2025ء
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
    خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی:
    ”أَوَلَمْ يَرَوْا أَنَّا نَأْتِي الْأَرْضَ نَنْقُصُهَا مِنْ أَطْرَافِهَا وَاللّٰهُ يَحْكُمُ لَا مُعَقِّبَ لِحُكْمِهِ وَهُوَ سَرِيعُ الْحِسَابِ۔ (13 – الرّعد: 41)
    ترجمہ: ”کیا وہ نہیں دیکھتے کہ ہم زمین کو اس کے کناروں سے گھٹاتے چلے آتے ہیں اور اللہ حکم کرتا ہے، کوئی اس کے حکم کو ہٹا نہیں سکتا اور وہ جلد حساب لینے والا ہے“۔
    ۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
    ✔️ انبیا علیہم الصلوٰۃ والسلام کی بعثت اور غلبۂ دین کے لیے سیاسی اور معاشی قوت کی ضرورت
    ✔️ بنی اسرائیل‘ سیاسی طاقت کے ذریعے جالوت کی غلامی سے نکلے اور حکومت قائم کی
    ✔️ بنی اسرائیل کی سیاسی جدوجہد کی تاریخ کا طائرانہ جائزہ اور حضرت طالوتؑ کی حکومت کا قیام
    ✔️ معاشی قوت‘ کثرت مال کو نہیں بلکہ اس کو خرچ کرنے کی درست حکمتِ عملی کو کہتے ہیں
    ✔️ انبیائے بنی اسرائیلؑ کی سیاسی طاقت کی نمو اور حکومتوں کے قیام کی حکمتِ عملی
    ✔️ حضور اکرمؐ کی ابو جہل کے نظام کے خلاف جدوجہد اور سیاسی قوت حاصل کرنے کی حکمتِ عملی
    ✔️ خلافتِ باطنہ اور خلافتِ ظاہرہ‘ حضرت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کے افکار کی روشنی میں
    ✔️ خلافتِ باطنہ میں تین بنیادی اصول؛ توحید فی العبادت،تاریخ سے سبق اور آخرت میں انجام کار
    ✔️ تعظیم اور عبادت کا حقیقی مفہوم اور ان دونوں کا بنیادی فرق
    ✔️ مشرکینِ مکہ کے اعمال کے نتائج کہ ان کی اطراف سے حکومت سمٹ کر محدود ہورہی ہے
    ✔️ مکی زندگی میں خلافتِ باطنہ کی ہیئت اور حکومتِ باطنہ کی سیاسی طاقت کا اظہار
    ✔️ شریعت، طریقت اور سیاست کے اصول پر جماعت کی تیاری کے رہنما اصول
    ✔️ مشکوٰۃِ نبوت سے جماعتِ صحابہؓ کی تربیت میں شریعت، طریقت اور سیاست کا لحاظ
    ✔️ خلفائے راشدینؓ کا طرزِ سیاست اور شریعت، طریقت اور سیاست کی اہمیت
    ✔️ ہندوستان میں علمائے حق کے ہاں مکی زندگی اور خلافتِ باطنہ کے طرزِتربیت کی اہمیت
    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute
    منجانب: رحیمیہ میڈیا
    Más Menos
    1 h y 11 m
  • جہاد وقتال کی حکمتِ عملی کے لیے واضح نصب العین کے تعین کی ضرورت اور تفقُّہ فی الدّین کی اہمیت | 11-04-2025
    Apr 16 2025
    جہاد وقتال کی حکمتِ عملی کے لیے
    واضح نصب العین کے تعین کی ضرورت
    اور تفقُّہ فی الدّین کی اہمیت
    خُطبۂ جمعۃ المبارک
    حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی سعید الرحمٰن
    حفظه الله
    بتاریخ: 12؍ شوال المکرم 1446ھ / 11؍ اپریل 2025ء
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) ملتان کیمپس
    خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی
    المo أَحَسِبَ النَّاسُ أَنْ يُتْرَكُوا أَنْ يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَo وَلَقَدْ فَتَنَّا الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَلَيَعْلَمَنَّ اللَّهُ الَّذِينَ صَدَقُوا وَلَيَعْلَمَنَّ الْكَاذِبِينَo (-29 العنکبوت: 1-3)
    ترجمہ: ’’ا ل م۔ کیا لوگ خیال کرتے ہیں یہ کہنے سے کہ ہم ایمان لائے ہیں چھوڑ دیے جائیں گے اور ان کی آزمائش نہیں کی جائے گی۔ اور جو لوگ ان سے پہلے گزر چکے ہیں، ہم نے انہیں بھی آزمایا تھا، سو اللہ انہیں ضرور معلوم کرے گا جو سچے ہیں اور ان کو بھی جو جھوٹے ہیں‘‘۔
    ۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
    ✔️ دینِ اسلام کا مقصد اور انسانی عظمت
    ✔️ جہاد کی قرآنی تعبیراور مقاصدِ جہاد
    ✔️ مزاحمتی فکر اور جہاد، حضور ﷺ کی مکی زندگی کی روشنی میں
    ✔️ جہاد کا حق اور دشمن کی حکمتِ عملی کی پہچان
    ✔️ تفقہ فی الدین اورعصری تقاضوں کا فہم
    ✔️ جہاد کے مفہوم میں وسعت اور قتال کا حکم
    ✔️ فہم قرآن کی ضرورت
    ✔️ قتال کانظم و ضبط، سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں
    ✔️ مصنوعات کی بائیکاٹ مہم کا تجزیہ
    ✔️ غلبۂ دین کے لیے جہاد کی فرضیت
    ✔️ مسلم ممالک کی سیاسی و معاشی حالتِ زار کا تجزیہ اور واضح نصب العین اپنانے کی ضرورت
    ✔️ پاکستان پر بیرونی دباؤ کا جائزہ اور سیاسی قیادتوں کی منافقت
    ✔️ فریضۂ جہاد، اس کے تقاضے اور تعلیماتِ نبوی ﷺ
    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute
    منجانب: رحیمیہ میڈیا
    Más Menos
    50 m
  • تقریب | خدمتِ قرآن حکیم اور نسلِ نو کی تربیت کے پسِ منظر میں اہلِ حق کے کردار کے تعارُف کی اہمیت
    Apr 9 2025
    خدمتِ قرآن حکیم اور نسلِ نو کی تربیت کے پسِ منظر میں
    مجددی اور ولی اللّٰہی اہلِ حق کے کردار کے تعارُف کی اہمیت
    درس
    حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
    برموقع تقریبِ تکمیل تحفیظ القرآن
    بتاریخ: 24؍ رجب المرجب 1446ھ / 25؍ جنوری 2025ء
    بمقام: سبز مسجد، خیر پور ٹامیوالی، بہاول پور
    ۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
    ✔️ نسلِ نو کی بقا کے لیے قرآنِ حکیم کی تعلیمات کی ضرورت واہمیت
    ✔️ برعظیم پاک و ہند میں اسلام کی تعلیمات کے اِحیا کے لیے علمائے ربانیین کی کاوِشیں
    ✔️ حضرت خواجہ باقی باللہؒ اور مجدد الف ثانیؒ کا اہم تجدیدی کردار
    ✔️ نزولِ کتب اور بعثتِ انبیاء علیہم السلام کا مقصد اور ہدف‘ غلبۂ دین اور عدل وانصاف کا قیام
    ✔️ رسول اللہ ﷺ کی احادیثِ مبارکہ میں غلبۂ دین کی تفصیلات
    ✔️ مجددی و ولی اللّٰہی علما و مشائخ کا قرآن فہمی اور دینِ حق کے غلبے کے لیے کردار
    ✔️ امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی چند مشہور تصانیف کا مختصر اور جامع خلاصہ
    ✔️ آج برعظیم پاک و ہند میں دینی تعلیمات محفوظ رہنے کے چند بنیادی اَسباب
    ✔️ دینی مراکز اور خانقاہوں کے قیام کے اَہداف؛ دین کی جامع تعلیمات کا فروغ
    ✔️ دین کی مکمل تعلیمات کو دوبارہ زندہ کرنے کے لیے حضرت شاہ سعیداحمد رائے پوریؒ کا کردار
    ✔️ باطل نظام کا دینی علوم اور اسلام کی روشن تاریخ مسخ کرنے کا گِھناؤنا کردار اور آج کا المیہ
    ✔️ نسلِ نو کو دینی علوم اور اسلام کی تاریخ سے جوڑنے کی ناگزیریت
    ✔️ فتنۂ خوارج کی حقیقت اور ٹھوس دینی تعلیمات غالب کرنے کی ضرورت
    ✔️ دینی مرکز دار العلوم دیوبند کی آزادی کی حفاظت کے لیے حضرت گنگوہیؒ کا باشعور فیصلہ
    ✔️ سوسائٹی ایکٹ یا وزارتِ تعلیم کے تحت مسجد و مدرسہ آزاد ہے؟
    ✔️ حضرت شاہ عبدالرحیم رائے پوریؒ کے ’’عظمتِ قرآن‘‘ پر وعظ کے بنیادی نکات
    ✔️ سبز مسجد خیر پور ٹامیوالی‘ اولیاء اللہ اور مشائخ کی نسبتوں کی حامل اور اہم تنبیہ

    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute
    منجانب: رحیمیہ میڈیا

    Más Menos
    1 h y 14 m
adbl_web_global_use_to_activate_webcro768_stickypopup