Episodios

  • خُطباتِ خلافت | خُطبہ 114 | علومِ دین کی نشر واِشاعت، امور طریقت کے اعتبار سےافضلیت شیخینؓ کا مطالعہ
    Apr 1 2026
    خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ
    خُطبہ 114:
    فصل ہشتم کا تتمہ؛افضلیتِ شیخینؓ کے عقلی مقدمات (7)
    علومِ دین کی نشر و اِشاعت اور امور طریقت کے اعتبار سے
    افضلیت شیخینؓ کا مطالعہ

    خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
    بتاریخ : ۲۸؍ رمضان المبارک 1447ھ / 18؍ مارچ 2026ء
    بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

    ۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
    ✔️ سابقہ درس کا خلاصہ؛ عملی غلبۂ دین، فقاہت و وِلایت اور
    دعوتی امور میں نبوی مشابہت کے لحاظ سے افضلیتِ شیخینؓ کا جائزہ
    ✔️ علومِ دین کی نشر و اشاعت میں افضلیتِ شیخینؓ
    ✔️ جمعِ قرآن اور نشر و اشاعت میں حضرات شیخینؓ کی کدو کاوشیں
    ✔️ حضرت عثمان غنیؓ کے دورِ خلافت میں ریاستی دستور کا سرکاری نفاذ
    ✔️ حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ کی مستند روایتِ قرآن حکیم
    ✔️ علم حدیث میں حضرات شیخینؓ کا کردار
    ✔️ حضرت عمر فاروقؓ نے محدثین کو مملکتِ اسلامیہ کے اطراف میں بھیجا
    ✔️ کوفہ میں حضرت عبداللہ بن مسعودؓ بصرہ میں حضرت ابوموسیٰ اشعریؓ کا تقرر
    ✔️ حضرت مرتضیٰؓ نے علم حدیث پڑھانے کے لیے کسی کو مقرر نہیں کیا
    ✔️ حضرت ا بن مسعودؓ اور حضرت علیؓ کے تلامذہ کا فرق
    ✔️ حضرت علیؓ کی طرف منسوب روایات و قضایا کا جائزہ
    ✔️ قرآن وحدیث کے بعد دینِ اسلام کا فقہ پر مدار و انحصار
    ✔️ حضرت عمر فاروقؓ کے دور میں تین بڑے فقہی مذاہب کی بنیادیں قائم ہوئیں
    ✔️ تمام علوم کی بنیاد‘ علم نحو نیز حضرت عمرؓ علم نحو کے بانی ہیں
    ✔️ علم سیر و رقائق اور علمِ تصوف (سلوک و تہذیبِ باطن) میں حضرت علیؓ کی روایات حضرت عبداللہ بن مسعودؓ کے برابر ہیں
    ✔️ حضرت علیؓ کے افضلِ امت ہونے کے تناظر میں سوال کا جواب
    ✔️ خلافتِ نبوت اور نیابتِ پیغمبر کا معیار کی متنوع مثالوں سے وضاحت
    ✔️ امام شاہ ولی اللہؓ کا حضرت علیؓ کے افضل امت ہونے کی طرف رجحان لیکن حضورؐ کی طرف سے شیخینؓ کو افضل ماننے کا حکم
    ✔️ حضرات شیخینؓ کو ولایتِ نبوت کی افضلیت حاصل
    ✔️ ولی اللہی ائمہ پر ولایتِ نبوت کا فیضان
    ✔️ اللہ کا ولایتِ نبوت اور خلافتِ نبوت کے لیے اپنے نمائندے کا انتخاب
    ✔️صفاتِ قلبیہ ( تصوف و طریقت) میں شیخینؓ کو افضلیت حاصل
    ✔️ حضرات شیخینؓ اورحضرت المرتضیٰؓ کے زہد و تقویٰ کے فرق کا جائزہ
    ✔️ حضرات شیخینؓ کا اپنے دورِ خلافت میں زہد و تقویٰ کے معیارات
    ✔️ زہد کی ایک بڑی قسم سے مزید وضاحت
    ✔️ حضرت علیؓ کے دورِ خلافت میں پیش آنے والے معاملات ان کے زہد و تقویٰ کے منافی نہیں!
    ✔️ حضرت علیؓ کے بقائے تام، معرفت کامل اور ظاہری اسباب کے اعتبار سے ایک اہم سوال کا جواب
    ✔️ علم سلوک کا گہرا علمی مسئلہ؛ مقام فنا و بقا اور مقامِ صفا کی بحث
    ✔️ افضلیتِ شیخینؓ کے نقلی و عقلی مقدمات کی تکمیل اور اگلی بحث میں خلفائے راشدینؓ کے مآثر کا تذکرہ


    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute

    منجانب: رحیمیہ میڈیا

    Más Menos
    1 h y 59 m
  • خُطباتِ خلافت | خُطبہ 113 | عملی غلبہ دین، فقاہت و ولایت اور دعوتی امور میں نبوی مشابہت کے لحاظ سے افضلیتِ شیخینؓ کا جائزہ
    Mar 18 2026
    خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ
    خُطبہ 113:
    فصل ہشتم کا تتمہ؛افضلیتِ شیخینؓ کے عقلی مقدمات (6)
    عملی غلبہ دین، فقاہت و ولایت اور دعوتی امور میں نبوی مشابہت کے لحاظ سے افضلیتِ شیخینؓ کا جائزہ

    خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
    بتاریخ : ۲۷؍ رمضان المبارک 1447ھ / 17؍ مارچ 2026ء
    بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

    ۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
    ✔️ سابقہ درس کا خلاصہ؛ ارادہ بعثتِ الہی اور علمی امور میں مشابہت کے لحاظ سے حضراتِ شیخین کی اَفضلیّت
    ✔️ نبی کی اعلی درجے کی قوتِ عاملہ سے حضرات شیخینؓ کو مشابہت حاصل
    ✔️ جہاد، ترتیبِ جیوش اور غلبہ دین کے اعتبار سے شیخینؓ کو افضلیت حاصل
    ✔️ شیخینؓ کے زمانۂ خلافت میں مسلمانوں میں اتحاد و اتفاق جبکہ حضرت مرتضیٰؓ کے دور خلافت میں اختلافات و نزاعات کا شیوع
    ✔️ عقلی سوال کے جواب میں حضرات شیخینؓ کے سیاسی و حکومتی معاملات میں استعداد اورحسنِ تدبیر کا جائزہ
    ✔️ خلافتِ نبوت کے لیے بڑا وصف اور مدارِفضیلت‘ پیغمبر کا جارحہ ہونا ہے
    ✔️ حضرت مرتضیٰؓ کا لڑائیوں سے مقصود حق کا غلبہ اور باطل کا خاتمہ تھا، سوال کا تحقیقی جواب
    ✔️ فقاہت و ولایت نبوت اور تصوف و طریقت کی نسبت سے حضرات شیخینؓ کے تاثیرِ قول کی بابت افضلیت کا جائزہ
    ✔️ جلیل القدر صحابہؓ کا حضرات شیخینؓ سے فقہ و طریقت میں کسبِ فیض حاصل کرنا
    ✔️ حضرت عمر فاروقؓ کے موعظت و نصیحت اور تادیب پر مشتمل موثر اقوال
    ✔️ حضرت علی المرتضیٰؓ کی گفتگو کا اثر قبول نہ کرنے کے معاملے کا جائزہ
    ✔️ حضرات شیخینؓ کے احوال کی تاثیر
    ✔️ اہل کوفہ اور اہل شام کے جذبہ اطاعت میں بڑا فرق
    ✔️ کوفیوں کی بے وفائیاں اور حضرات حسنین کریمینؓ کی شہادت کا معاملہ
    ✔️ حضرت علیؓ سے عشق و محبت میں افراط و غلو اور بے اعتدالیوں کا معاملہ
    ✔️ حضرت مرتضیٰؓ کرم اللہ وجھہ سے محبت میں تفریط کرنے والے بھی راہ حق سے منحرف
    ✔️ حضرت علیؓ کے قرار واقعی مقام کا تعین کرنے والے معتدل اصحاب کا متوازن نکتۂ نظر
    ✔️ حضرات شیخینؓ کی افضلیت اور حضرت علیؓ کی فضیلت کا تحقیقی جائزہ
    ✔️ ملت کی اشاعت اور اہلِ ملت کی تعلیم و تربیت میں انبیاءؑ سے کامل مشابہت کا حامل فرد افضلِ امت ہے
    ✔️ نبوی دعوتی امور میں مشابہت کے اعتبار سے حضرات ابوبکرؓ و عمرؓ کو افضلیت حاصل
    ✔️ حضرات شیخینؓ کی دعوت کی تین انواع
    ✔️ حضرات شیخینؓ کا ہجرتِ مدینہ سے پہلے اور بعد میں دعوت کی مشکلات برداشت کرنے کا دور
    ✔️ حضرت ابوبکرؓ اور حضرت عمرؓ کے دورِ خلافت میں دعوتی ذمہ داریاں
    ✔️ شجاعت کی دو قسموں کے تناظر میں افضلیتِ شیخینؓ کا بیان
    ✔️ حضرات شیخینؓ کو شجاعتِ امراء اور حضرت مرتضیٰؓ کو شجاعتِ پہلوانی میں امتیازی مقام حاصل

    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute

    منجانب: رحیمیہ میڈیا

    Más Menos
    2 h
  • خُطباتِ خلافت | خُطبہ 112 | بعثتِ نبویؐ کے علمی امور میں مشابہت کے لحاظ سے حضراتِ شیخین کی اَفضلیّت کا جائزہ
    Mar 17 2026
    خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ
    خُطبہ 112:
    فصل ہشتم کا تتمہ؛افضلیتِ شیخینؓ کے عقلی مقدمات (5)
    بعثتِ نبویؐ کے علمی امور میں مشابہت کے لحاظ سے حضراتِ شیخین کی اَفضلیّت کا جائزہ

    خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
    بتاریخ : ۲۶؍ رمضان المبارک 1447ھ / 16؍ مارچ 2026ء
    بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

    ۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
    ✔️ سابقہ درس کا خلاصہ؛ حضرات شیخینؓ کے فضل کلی کی بحث
    ✔️ عقلی سوال کا جواب
    ✔️ قیامِ عدل میں بطور جارحہ الہی‘ نبی اور غیر نبی کا فرق
    ✔️ حضرات شیخینؓ کی افضیلت، باعتبار ارادۂ بعثت نبوی کے تشبہ اور اس کی دو صورتیں
    ✔️ جزء علمی میں تشبہ کے اعتبار سے افضلیت شیخینؓ
    ✔️ علم کی دو اقسام اور حضرت فاروق اعظمؓ و حضرت مرتضیؓ کی مناسبت
    ✔️ حضرت عمرؓ اور حضرت علیؓ کی علمی صلاحیت و استعداد کا فرق
    ✔️ حضرت علیؓ کی جزوی علمی و فقہی صلاحیتوں کی مثالوں سے وضاحت
    ✔️ دین کے اجماعی مسائل اور نظام بنانے میں حضرت عمرؓ کی غیر معمولی صلاحیت
    ✔️ قضا اور دین میں فرق نیز حضرت علیؓ کے قضایا و علمی روایات اور واقعات میں شاگردوں کی مختلف تعبیرات
    ✔️ حضرت عمرؓ کے دورِ خلافت میں امور میں مشاورت کا عمل غالب رہا
    ✔️ متعارض قیاسات کو پرکھنے اور ان کا باہم موازنہ کرنے میں حضرت مرتضیؓ کی خصوصیت
    ✔️ دوسری تحقیق: شیخینؓ اور علی المرتضیٰؓ کے خلافتِ نبوت میں مشابہت کے فرق پر مشتمل
    ✔️ ایک دقیق اور غامض نکتہ نیز جفیر ابیض اور مصحف فاطمہ من گھرٹ روایات کا مجموعہ
    ✔️ حضرت علیؓ کی طرف منسوب‘ علم وحدة الوجود کی تحقیق
    ✔️ وحدة الوجود کا علم صحابہؓ و تابعینؒ اور تبع تابعینؒ کے دور میں سرے سے موجود نہیں تھا


    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute

    منجانب: رحیمیہ میڈیا

    Más Menos
    1 h y 59 m
  • خُطباتِ خلافت| خُطبہ 111 | حضرات شیخینؓ کے فضلِ کلی کا نظریہ؛ سات نکاتی معیارات کی روشنی میں جامع جائزہ
    Mar 16 2026
    خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ
    خُطبہ 111:
    فصل ہشتم کا تتمہ؛افضلیتِ شیخینؓ کے عقلی مقدمات (4)
    حضرات شیخینؓ کے فضلِ کلی کا نظریہ؛ سات نکاتی معیارات کی روشنی میں جامع جائزہ
    خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
    بتاریخ : ۲۴؍ رمضان المبارک 1447ھ / 14؍ مارچ 2026ء
    بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

    ۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
    ✔️ سابقہ درس کا خلاصہ
    ✔️ ساتواں مقدمہ: حضرات شیخینؓ میں فضلِ کلی کے تمام معیارات کا ثبوت؛ چند نکات کی روشنی میں جائزہ
    ✔️ پہلا نکتہ: افراد انسانی میں کمالات کا تفاوت فطری امر ہے
    ✔️ شدتِ عمرؓ اور رحم ابوبکرؓ کی ضرورت کی مثال سے وضاحت
    ✔️ حضرت داؤدؑ و سلیمانؑ میں جہاں بانی کا اعلی درجے کا کمال جبکہ حضرت عیسیٰؑ و یونسؑ زہد و ورع کے اعلیٰ مقام پر فائز
    ✔️رسول اللہؐ کی نبوتِ کبریٰ میں خلافت و رسالت کا عمدہ امتزاج
    ✔️ خلفائے راشدینؓ کے امتیازی اوصاف اور متعلقہ روایات کی طرف اشارہ
    ✔️ پہلے نکتے کا خلاصہ؛ اصحابِ رسول اللہؐ متفرق صلاحیتوں کے حامل
    ✔️ دوسرا نکتہ: ہر صحابی کو خاص فضیلتِ جزئی کی نبوی بشارت البتہ شیخینؓ کو فضیلتِ کلی حاصل
    ✔️ حضرات صحابہ کرامؓ کی انفرادی خصوصیات و کمالات
    ✔️ فرقہ زیدیہ کا فاسد اور غلط گمان
    ✔️ آپؐ کا خلافتِ عظمیٰ (خلافتِ علی منہاج النبوة) کی شرائط بیان نہ کرنے کی وجہ
    ✔️ تیسرا نکتہ: فضیلتِ کلی و جزئی میں فرق کی وضاحت
    ✔️ صلہ رحمی کی بنیاد پر تعریفی کلمات کو خلافت و حکومت پر منطبق کرنا خلط مبحث
    ✔️ حضرت علیؓ کے لیے ’’ھو منی و انا منہ‘‘ سے خلافت بلا فصل ثابت نہیں ہوتی
    ✔️ چوتھا نکتہ: ہر حدیث میں ایک خاص محبت کی طرف اشارہ
    ✔️ پانچواں نکتہ: فضلیت و تفوق کی ترجیح کے دو دائرے
    ✔️ خلافتِ کبریٰ میں بادشاہوں کی شجاعت نفع بخش
    ✔️ صحابہ کرامؓ کے زہد کے فرق مراتب
    ✔️ چھٹا نکتہ: شیخینؓ میں پیغمبر کے جانشین ہونے کے دونوں عقلی پہلوؤں کا تحقق
    ✔️ ساتواں نکتہ: دنیا بھر میں دین اسلام پھیلانے کے لیے ہر صحابی کو نسبتِ علم کی فضلیت حاصل
    ✔️ ’’أنا مدینة العلم وعلي بابها‘‘ کا تعلق فضلیتِ علم سے ہے نہ کہ خلافت کے ثبوت سے
    ✔️ افضلیتِ شیخینؓ سے متعلق ’’قرة العینین فی تفضیل الشیخین‘‘سے وضاحت
    ✔️ حضرات شیخینؓ کے حضرت علی المرتضیٰؓ سے افضل ہونے کے دلائل

    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute

    منجانب: رحیمیہ میڈیا

    Más Menos
    1 h y 40 m
  • خُطباتِ خلافت| خُطبہ 110 | حضرات شیخینؓ میں مشابہ امور نبوت (بعثت، محدَّثیت، قوتِ عقلیہ وعملیہ، دعوت و اشاعت علوم) کا اطلاقی مطالعہ
    Mar 16 2026
    خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ
    خُطبہ 110:
    فصل ہشتم کا تتمہ؛افضلیتِ شیخینؓ کے عقلی مقدمات (3)
    حضرات شیخینؓ میں مشابہ امور نبوت (بعثت، محدَّثیت، قوتِ عقلیہ وعملیہ، دعوت و اشاعت علوم) کا اطلاقی مطالعہ
    خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
    بتاریخ : ۲۲؍ رمضان المبارک 1447ھ / 12؍ مارچ 2026ء
    بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

    ۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
    ✔️ سابقہ مقدمات کا خلاصہ
    ✔️ پانچواں مقدمہ : غیر نبی کو نبی کے امورِ نبوت سے مشابہ کرنے والی پانچ صورتیں
    ✔️ 1) تکمیل امور نبوت کے لیے خلفائے راشدینؓ کی بعثت میں مشابہت
    ✔️صحابہؓ کے واسطے سے رسول اللہ ﷺ کی کل انسانیت کی طرف بعثت کی تکمیل
    ✔️ اس مشابہت سے متعلقہ آیات و احادیث کی نشاندہی
    ✔️ تورات و انجیل میں صحابہ کرامؓ کی مثال
    ✔️ 2) مُحدَّثیت و اِلہام کے سبب علم کی کثرت و وفور (قوتِ عاقلہ کی بلندی) میں نبی سے مشابہت
    ✔️ غیب سے تعلق اور ظہورِ مُحدَّثیت کے دو طریقے: (1)پیغمبر کی بات سنتے ہی اصل مدعا کو جان لے؛ مقامِ صدیقیت(2) فراست صادقہ اور حظیرۃ القدس سے تائید؛ مقامِ فاروق اعظمؓ
    ✔️ 3) نفس ناطقہ کے عملی قوت کی اعلی صلاحیت کی نبی سے مشابہت اور اس کے دو پہلو
    ✔️ سمتِ صالح کی صلاحیت سے ریاستی نظم و نسق کی درستگی اور عدل و انصاف کا قیام
    ✔️ صحبت کی تاثیراور موثر کلمات کے ذریعے سے رفقاء کی تعلیم و تربیت کا انتظام
    ✔️ 4) دعوت اسلام کی ذمہ داری اٹھانے اور جماعتی امور سلجھانے میں مردِ جلیل القدر کی نبی سے مشابہت
    ✔️ 5) نشرِ دین اور اشاعتِ علوم میں پیغمبر سے مشابہت
    ✔️ اصحاب نبی کی بعد والوں پر فضیلت کا راز: مثال مذکور ’’امر ملت اور دینی تسلسل کی مشابہت دیوار اور اس کی بنیاد سے ہے‘‘ سے وضاحت
    ✔️ چھٹا مقدمہ: شیخینؓ میں سابقہ پانچ خصلتوں (مبعوث ہونے، قوت عقلیہ، قوت عملیہ، نشر دین اور اشاعت علوم ) کا تحقق
    ✔️ تورات میں خلفاء راشدینؓ کی بعثت کا تذکرہ
    ✔️ حضرت عمرؓ کی تین خصوصیت
    ✔️ نفسِ ناطقہ کے جزءِ عقلی میں شیخینؓ کی نبی اکرمؐ سے مشابہت

    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute

    منجانب: رحیمیہ میڈیا

    Más Menos
    1 h y 40 m
  • خُطباتِ خلافت| خُطبہ 109 | اولو العزم انبیاءؑ کے مقاصدِ بعثت و کمالات اور قوت عاقلہ و عاملہ کے مظاہر کے تناظر میں بعثتِ محمدیؐ کی عملی خصوصیات کا مطالعہ
    Mar 13 2026
    خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ
    خُطبہ 109:
    فصل ہشتم کا تتمہ؛افضلیتِ شیخینؓ کے عقلی مقدمات (2)
    اولو العزم انبیاءؑ کے مقاصدِ بعثت و کمالات اور قوت عاقلہ و عاملہ کے مظاہر کے تناظر میں بعثتِ محمدیؐ کی عملی خصوصیات کا مطالعہ

    خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
    بتاریخ : ۲۱؍ رمضان المبارک 1447ھ / 11؍ مارچ 2026ء
    بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

    ۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
    ✔️ سابقہ تین مقدمات کا خلاصہ
    ✔️ چوتھا مقدمہ: ارادۂ الہی کی تکمیل کے لیے اولو العزم انبیاءؑ کی بعثت کے تین مقاصد
    ✔️ آیت و حدیث کی روشنی میں انبیاءؑ کی بعثت کے مقاصد و اہداف کا تعین
    ✔️ صفات و لوازم نبوت: نفسِ ناطقہ کی دونوں قوتوں؛ عاقلہ و عاملہ کا تمام انسانوں سے ممتاز ہونا
    ✔️ وحئ الہی کا اعلی ترین علم‘ اَعقل الناس پر آتا ہے
    ✔️ نبی کا جنت و جہنم کا عقلی ادراک و مشاہدہ‘وحئ الہی کے لوازمات میں سے
    ✔️ نبی کی قوتِ عاقلہ کی بلندی اور اعلی درجے کی استعداد و صلاحیت
    ✔️ قوتِ عاقلہ کے اضافہ سے سچے خوابات کی صورت میں مستقبل بینی کی استعداد
    ✔️ نبی کا اپنی قوتِ عاملہ کی اعلی صلاحیت سے سمتِ صالح کے وصف سے متصف ہونا
    ✔️ سمتِ صالح کے نتائج؛ عبادات، تدبیرِ منزل، سیاستِ مدینہ اور اعلی اخلاقیات کا حصول
    ✔️سمتِ صالح سے دور کی مصلحت کی فہم و فراست پیدا ہوتی ہے
    ✔️نبی گویا چار خواص کا مجموعہ: بادشاہ، حکیم، صوفی مرشد، جبرائیل
    ✔️’’بادشاہ‘‘ کی تعریف جسے حکمت عملی کی زبان میں "انسان مدنی" کہا جاتا ہے
    ✔️ نبی میں دوسرا شخص حکمتِ نظری و عملی کے اوصاف سے متصف حکیم ہوتا ہے
    ✔️ نبی میں تیسرا شخص مرشد کامل نیز مرشدِ حقہ اور صوفی کامل کی خصوصیات
    ✔️ نبی میں چوتھا شخص جبرائیلؑ امین ہوتا ہے نیز جبرائیلؑ امین کی امتیازی صفات
    ✔️ آپؐ کی بعثت کے چار مقاصد پر مشتمل آیتِ قرآنی
    ✔️ انحصرتؐ کے مکی دور کے تین اہم کام؛ ابطالِ شرک،قیامت کا اثبات اور ابراہیمی دین کی عملی شکلوں میں تحریفات کی تردید
    ✔️ ہجرتِ مکہ، جہاد کا حکم اور نبی اکرمؐ کی قوتِ عاقلہ و عاملہ کے غیر معمولی اظہارات
    ✔️ آپؐ کا دس علوم (علمِ قرآن، علم ایمان، علمِ معاد، علم احسان، علم شرائع، علم اخلاق، علم آداب، علم فتن و انذار، علم فضائل اعمال اور علم مناقب عُمّال) کو پھیلانا اور امت کوان سے بہرور کرنا

    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute

    منجانب: رحیمیہ میڈیا

    Más Menos
    1 h y 18 m
  • خُطباتِ خلافت| خُطبہ 108 | افضلیتِ شیخینؓ کے عقلی مقدمات: فضل کا مفہوم، فضلِ کلی، امورِ نبوت کی تکمیل و مشابہت کا برہانی مطالعہ
    Mar 12 2026
    خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ
    خُطبہ 108:
    فصل ہشتم کا تتمہ؛ افضلیتِ شیخینؓ پر دلائل عقلیہ (1)
    افضلیتِ شیخینؓ کے عقلی مقدمات: فضل کا مفہوم ، فضلِ کلی، امورِ نبوت کی تکمیل و مشابہت کا برہانی مطالعہ

    خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
    بتاریخ : ۲۰؍ رمضان المبارک 1447ھ / 10؍ مارچ 2026ء
    بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

    ۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
    ✔️ فصل ہشتم کے دو مقاصد کا خلاصہ اور تتمہ سے ربط
    ✔️ فصل ہشتم کا تتمہ؛ افضلیتِ شیخینؓ پر دلائل عقلیہ
    ✔️ افضلیت شیخینؓ کے دلائل عقلیہ کے سات مقدمات
    ✔️ "مقدمہ"، "قیاس استثنائی و اقترانی" اور "موضوع و محمول" کا مفہوم
    ✔️ سات مقدمات: بطور شکل اول قیاس اقترانی، اور ان کا حاصل: شیخینؓ تمام صحابہ سے افضل ہیں
    ✔️ پہلا مقدمہ: نفس فضل و افضلیت کا مفہوم، تعریف و حقیقت
    ✔️ فضل کے خصائص میں تقابل کیلئے دو اشیاء کا "نوع" میں یکسانیت کا ہونا
    ✔️ اہم سوال کا جواب؛ کلام میں خطابی، ادبی اور شعری انداز کا برہانیات سے اختلاط، خلط مبحث ہے
    ✔️ امام ولی اللہ دہلویؒ کا اس خلط مبحث کی علامت نمایاں کرنا
    ✔️ دوسرا مقدمہ: فضل کلی کا معنی و مفہوم
    ✔️ گھوڑے، یاقوت اور سونے کا افضل ہونا؛ فضلِ کلی کے دو مرتبے
    ✔️ فضل کلی عرفِ عام اور فضل کلی عرفِ خاص
    ✔️ سیاست،قانون سازی اور درس وتدریس وغیرہ میں فضل کلی کا عرفی مفہوم
    ✔️ پہلے اور دوسرے مقدمے کا مقصد و ہدف
    ✔️ تیسرا مقدمہ: امورِ نبوت کی تکمیل و مشابہت فضیلت کا معیار؛ تفصیلی بحث
    ✔️ نبی مبعوث‘ خیر و فضل کا میزان و معیار
    ✔️امورِ نبوی میں زیادہ مشابہت رکھنے والا‘ ملتِ محمدیہ میں افضل ترین شخص
    ✔️ مقدمے کی علمی مثال سے توضیح و تشریح
    ✔️ ملت کا نظام‘ نظامِ سیاست سے زیادہ مشابہ
    ✔️ ملتِ اسلامیہ کی سیاست کی تکمیل کے لازمی امور
    ✔️ اس مقدمے کی روشنی میں افضلیتِ شیخینؓ کا جائزہ
    ✔️ امور نبوت سے مشابہت، اختیاری امور میں معیار ہے، ناکہ غیر اختیاری اوصاف؛ جیسے نسب اور حسن و جمال میں فائق ہونا
    ✔️ ’’اِنَّ اَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللّٰهِ اَتْقٰىكُ‘‘ پر سوال کا جواب اور تقویٰ کا جامع مفہوم
    ✔️ بسااوقات نفل عبادات سے نفعِ انسانیت کے کاموں؛ جہاد و سیاست اور غلبۂ دین کا افضل ہونا
    ✔️ نبی اکرمؐ کا دو جماعتوں میں سے ایک جماعت کو افضل قرار دینا
    ✔️ تیسرے مقدمے کا خلاصہ؛ فضلِ کلی کے بنیادی اوصاف

    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute

    منجانب: رحیمیہ میڈیا

    Más Menos
    1 h y 27 m
  • خُطباتِ خلافت| خُطبہ 107 | احادیثِ فتن اور تاریخِ خلافت راشدہ کے تناظر میں تدبیرِ الٰہی اور جارحۂ الٰہی ؛ امام شاہ ولی اللہؒ کے نظریہ کا مطالعہ
    Mar 10 2026
    خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ
    خُطبہ 107:
    فصل ہشتم: حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کی افضلیت کا بیان (16)
    احادیثِ فتن اور تاریخِ خلافت راشدہ کے تناظر میں تدبیرِ الٰہی اور جارحۂ الٰہی ؛ امام شاہ ولی اللہؒ کے نظریہ کا مطالعہ

    خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
    بتاریخ : ۱۹؍ رمضان المبارک 1447ھ / 09؍ مارچ 2026ء
    بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

    ۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
    ✔️ نبی اکرمؐ کی فتن سے متعلق پیشین گوئیوں کا اجمالی جائزہ؛ گزشتہ سے پیوستہ
    ✔️ احادیثِ فتن میں موجود وقائع کے ظہور کا اعتقاد، دیگر پیشین گوئیوں پر یقین کے مرادف؛ امام ولی اللہؒ کا جامع تبصرہ
    ✔️ کمینے لوگوں کی خصلتیں؛ سیاسی معاہدات توڑنا، مالی امانتوں کو ضائع کرنا اور باہمی اختلاف کرنا
    ✔️ حضرت عثمانؓ کی شہادت کے بعد فتنوں کا زمانہ اور تدبیرِ الہی
    ✔️ امام علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ کے زمانے انتظام خلافت کی نوعیت؛ شاہ صاحبؒ کا تاریخی وقائع کی روشنی میں جائزہ
    ✔️ حضرت عثمانؓ کے خلاف فتنہ برپا کرنے والوں میں کمینگی کی تینوں خصلتیں
    ✔️ اہم نکتہ کے ذیل میں؛ انبیاءؑ اور ان کے خلفاء کی فضیلت کا اصل راز؛ جارحۂ الہی ہونا ہے
    ✔️ تدبیر الہی کا جارحہ اور واسطۂ اصلاح عالَم ہونے میں حضرات خلفائے ثلاثہؓ اور امام علی کرم اللہ وجہہ کے مابین موازنہ
    ✔️ حضرت علیؓ کی اقامتِ دین کے لیے سرتوڑ کوششیں
    ✔️ افضلِ امت، فیوض الہی کی جارحیت کا قوی تر ہونا ہے نا کہ محض صحتِ نیت اور کثرتِ اعمال
    ✔️ فتن سے متعلق ایک اہم بات اور یاس سے دوری
    ✔️ فتنوں کے دور میں بھی اسلام قائم رہا
    ✔️ جنگ نہروان اور امام علیؓ کے جارحۂ الہی ہونے کا تحقیقی جائزہ
    ✔️ شاہ صاحبؒ کا اس دقیق نکتہ بیان کرنے کا مقصد
    ✔️ پیشِ نظر کتاب کی فصلِ ہشتم کے تتمے سے متعلق گفتگو

    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute

    منجانب: رحیمیہ میڈیا

    Más Menos
    1 h y 27 m